اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار گولہ بارود برآمد

شیعہ نیوز: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے قمبرانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وہ گولہ بارود بھی ملا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی روشنی میں قمبرانی روڈ پر ایک جگہ چھاپہ مار کر کالعدم تںظیم سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ملزم کا نام کیا ہے اور وہ کون سے کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close