
کوئٹہ، مزدوروں پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
شیعہ نیوز: مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غریب محنت کشوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ کمزور اور غریب طبقے پر ہاتھ اٹھانا بلوچستان کے روایات کیخلاف ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ صفا پراجیکٹ کے محنت کشوں پر تشدد اور انہیں زخمی کرنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور واقعے کے خلاف نعرئے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غریب محنت کشوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔
کمزور اور غریب طبقے پر ہاتھ اٹھانا بلوچستان کے روایات کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہمیں اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند کر دینی چاہیئے، امریکی رکن کانگریس
بے روز گار نوجوان انتہائی کم اجرت میں کوئٹہ کو صاف کرنے کا مشکل کام انجام دے اور کوئٹہ کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نہ انہیں معقول اجرت مل رہی ہے، نہ ہی ملازمت کا تحفظ حاصل ہے۔
دوسری جانب ایسے واقعات سے نہ صرف محنت کش اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں، بلکہ اس واقعے سے کوئٹہ کے محنت کشوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی اور محنت کشوں کو دوران کام تحفظ فراہم کیا جائے۔
واقعے میں زخمی محنت کشوں کا حکومت یا ٹھیکیدار کی جانب سے علاج کرایا جائے اور تندرست ہوکر کام پر واپس آنے تک ان کی تنخواہیں جاری رکھی جائیں۔