اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیز فائر ختم، کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں حملے کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ سیز فائر معاہدہ ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے لیٹر ہیڈ پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میںٹی ٹی پی کے تمام دہشتگردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں حملے کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کرسی کی خاطر جے یو آئی (ف) اور سپاہ صحابہ میں لڑائی کھل کر سامنے آگئی

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اب ملک بھر میں ہمارے حملے شروع ہونگے۔

سیز فائر ختم، کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں حملے کرنے کا اعلان
سیز فائر ختم، کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں حملے کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت ٹی ٹی پی نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بامقصد مذاکرات نہ ہونے پر سیز فائر کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے باقاعدہ ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button