اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ، محکمہ داخلہ کیجانب سے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات

صوبائی حکومت نے کوئٹہ کے مختلف مقامات میں تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز فورس، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جاری مراسلہ میں سنگین تھریٹ الرٹ کا بتایا ہے۔ مراسلے میں ضلعی کچہری کوئٹہ، سیشن کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت اس سے ملحقہ عمارتوں کو کسی شدید قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے تمام سکیورٹی فورسز کو ان عمارات اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button