پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو یہ احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہو سکتا ہے؛ ؛ علامہ راجہ ناصر عباس جعفریے

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاست ماں ہونے کا کردار ادا کرے اور شدید سردی میں دھرنے دینے والوں کے زخموں پر مرہم رکھے، حکومتی اراکین دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کر کے ان کے دلجوئی کریں ، منفی 9 کی سخت سردی میں جاری دھرنے کے مطالبات منظور کیے جائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت مظاہرین کے مطالبات فوری منظور کرے وگرنہ یہ احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی جانب سے سانحہ مچھ کی ذمہ داری قبول کرنا قومی سلامتی کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر 1600سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، قاتلوں کا کیفر کردار تک نہیں پہنچنا قانون و انصاف کا قتل ہے۔

واضح رہے کہ ہزارہ شیعہ برادری گزشتہ روز سے 11شہیدوں کی میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دیے بیٹھی ہے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close