پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان شہید ہوگئے

شیعہ نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی کوئٹہ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں جانبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی پر ہزارہ ٹاؤن میں واقع انکی رہائش گاہ پر معلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ انکے بھائی کے مطابق دروازے پر نامعلوم افراد نے دستک دی۔ جب حاجی رمضان باہر گئے تو ان پر فائرنگ ہوئی۔ واقعے میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ حاجی رمضان علی کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں محرم اور دیگر ایام شہادت کے موقع پر نکالے جانیوالے جلوس کی سربراہی کرتے تھے۔ اسکے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی بعض ذمہ داریاں بھی سنبھالتے تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button