پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قرآن کی بے حرمتی، پاکستان میں ناروے کاسفارتخانےبند کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ناروے میںقرآن پاک کی توہین اور بےحرمتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کو فوری بند کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں اس عظیم کتاب کی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے، آزادی رائے کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہے کہ کسی مذہب کے پیروکاران کو تکلیف پہنچائی جائے۔

انہوںنے کہاکہ ناروے حکومت اس حرکت پر معافی مانگے اور مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مسلم دنیا میں پھیلی ہوئی بےچینی کا خاتمہ ہو اور عالمی امن خطرے میں نہ پڑے۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا ہےکہ مسلمان مذہبی معاملات میں انتہائی حساس ہیں اور کبھی دین اسلام، قرآن اور نبی کریم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ عالمی سطح پر احتجاج کے ساتھ ساتھ ناروے حکومت سے اپنے سفیر کو واپس بلوائیں اور پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کو بند کیا جائے تاکہ بےچینی کا خاتمہ ہو اور احتجاج ریکارڈ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button