پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

1 اگست اسلام آباد میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس تاریخی اجتماع ہو گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے کور کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین نثار فیضی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے بھی شرکت کی۔

نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا اس سال انعقاد اسلام آباد کی بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہےاس لیے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ برسی کی تقریب کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس اپنے تعاون کو یقینی بنائے۔ اس سلسلے میں ضروری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈی آئی خان، شیعہ عمائدین کی کمشنر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لیے پورے ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علما، کارکنان سمیت سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔شہید عارف حسینیؒ نے وحدت و اخوت کی جس فکر کا پرچار کیا تھا اس کا عملی مظاہرہ ہر سال شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے۔

یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں بعنوان’’قران و اہلبیت ؑ کانفرنس‘‘ایک تاریخی اجتماع ہو گا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close