
آل پاکستان قرآن و حدیث مقابلہ، شیعہ حافظہ بچیاں کامیاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیر انتظام جامعۃ الکوثرمیں منعقدہ آل پاکستان قرآن و حدیث مقابلے میں سیت پور کی حافظہ بچیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اہلیان سیت پور کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلام دشمن سامراجی قوتیں امت مسلمہ کے اتحاد سے خائف ہیں
پروگرام میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر محمد حسین اکبر، پیر آف چورا شریف پیر سعادت علی شاہ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر علامہ افتخار نقوی، ڈاکٹر کاظم سلیم ،علامہ سید حیدر نقوی سمیت مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔
آل پاکستان قرآن و حدیث کے مقابلے میں حافظہ مہک زہرہ ولد خواجہ محمد فراست نے دوسری جبکہ حافظہ استدعا زہرا ولد محمد ذوالفقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔