پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معلمین قرآن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق درس پڑھانا چاہیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد ڈیرہ اللہ یار میں نصیرآباد ڈویژن کے دینیات سینٹرز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، آئی ایس او کراچی کی ذیلی نظارت کے رکن علامہ سید کاظم عباس نقوی، علامہ مراد علی بلاغی، حاجی سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں مبلغین اور معلمین قرآن کریم کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معلمین قرآن معاشرے کے بہترین افراد ہیں جو ایک عظیم ذمہ داری انجام دیتے ہیں، معلمین قرآن کو جدید دور کے تقاضوں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق درس پڑھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مکاتب تعلیم قرآن ہر محلے اور ہر گاؤں کی ضرورت ہیں، اہل خیر کو ان پر توجہ دینی چاہیئے، مکاتب ولایت پاکستان کی جانب سے بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی قابل تعریف عمل ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close