دنیا

جرمنی میں حماس کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے

شیعہ نیوز: یورپی ملک جرمنی میں پولیس کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور دوسری فلسطینی تنظیم کے ارکان اور حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس کی جانب سے 13 مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور مختلف تحریریں قبضے میں لے لیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جرمن وزیر داخلہ کہتی ہیں بنیاد پرست اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حماس سمیت دیگر تنظیموں پر پابندی سے واضح کر دیا کہ جرمنی اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت برداشت نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button