مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا، خواتین پر سخت پابندیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی پارلیمنٹ کے ایک سو بیس سے زیادہ ممبران نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کی خاتون کارکنوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

یورپی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی انسانی حقوق کی علمبردار خواتین کو جیل سے آزاد ہونے کے بعد بھی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

120 سے زیادہ یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ نے خواتین کے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت پر سعودی عرب کی انسانی حقوق کی خاتون کارکنوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک سو بین سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط پردستخط کرکے سعودی عرب کی ان تمام انسانی حقوق کی علمبردار خواتین کو بغیر شرط رہا کرنے کا مطالبہ کیا جن کو ریاض نے انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی وجہ سے جیل میں بند کر رکھا ہے۔

اس خط میں ان انسانی حقوق کی خاتون کارکنوں کی ایذائیں دیئے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ کے اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلسل عالمی دباؤ کی وجہ سے کچھ خاتون کارکنوں کو رہا کیا گیا ہے تاہم آزادی کے بعد ان پر عائد پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ خط کے مطابق اس کام سے ان کے بنیادی حقوق پامال ہوتے ہیں۔

گھریلو تشدد بھی سعودی خواتین کی ایک سنجیدہ پریشانی ہے۔ مردوں کی جانب سے تشددکا شکار ہونے کے بعد خواتین کا کوئی پوچھنے والا نہيں ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ہر سال انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے سیکڑوں افراد کو جیل میں بند کر دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button