پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات صدر ابراھیم رئیسی ورفقاء کی شہادت اظہار تعزیت

وفد میں صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان سہیل عباس شاہ، نائب صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ اقبال بہشتی ،وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی ،مولانا عیسی امینی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر جناب رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستان قوم کی جانب سے تعزیت وتسلیت پیش کی ۔شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے حوالے سے اپنا تاثرات بھی قلم بند کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

وفد میں صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان سہیل عباس شاہ، نائب صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ اقبال بہشتی ،وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی ،مولانا عیسی امینی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button