پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع کرم میں بدترین فساد برپا کرنے کی جو چال چلی جا رہی اس کے نتائج انتہائی بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ضلع کرم کے باسیوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے

شیعہ نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے مظلوم عوام طویل عرصے سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں۔علاقے کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازشی عناصر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ضلع کرم کے باسیوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے۔ضلع کرم میں بدترین فساد برپا کرنے کی جو چال چلی جا رہی اس کے نتائج انتہائی بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کا مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تسلی کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے بابصیرت و دانش مند عوام ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان شاءاللہ وہ دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک کے حساس ترین خطے میں اس خونی کھیل کو روکیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اگر کسی غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس فتنے کو روکنے کے لئے ملک بھر سے پاراچنار کی طرف امن مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button