پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے زیر اہتمام ضلع اورکزئی کے مختلف مقامات پر ریلیاں

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع اورکزئی کے مختلف مقامات کلایہ، زریدار، سرہ میلہ، سلیمان خیل، کُریز، ستر سام، سپائے اور کچہ پکہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے علماء علامہ سید مرتضیٰ عابدی، علامہ علی نقی، علامہ طفیل ہاشمی، علامہ اسماعیل شیرازی، سید ثاقب شیرازی، علامہ نجمل حسن، کبیر حسین شیرازی، علامہ قیصر عباس، حمید حسین امامی، سید محمد تقی شاہ اور آغا شفاعت حسین نے شرکت کی۔ یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ علماء نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین پر جاری اسرائیلی و امریکی جارحیت کی مزمت کی اور اسرائیلی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ شرکاء ریلی نے مظلومین کے حق میں اور ظالمین کے خلاف نعرے بازی کی اور ریلی کے آخر میں امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے نذرِ آتش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button