اہم پاکستانی خبریں

عمران خان کی کال پر ریلیاں، پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں شروع

شیعہ نیوز: عمران خان کی کال پر آج تحریک انصاف ملک بھر میں انتخابی ریلیاں نکال رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب لاہور پولیس نے ریلیاں ناکام کرنے کیلئے بھی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ حماد اظہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، لیکن وہ کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ این اے 129 میں ریلیاں نکالیں۔

حماد اظہر کے والد میاں اظہر این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ ادھر پولیس پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کی گرفتاری کیلئے بھی ریکی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دوپہر دو بجے سے پہلے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماوں کو گرفتار کرلیا جائے گا اور شام کو رہا کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے آج پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button