مشرق وسطی

رام اللہ میں صیہونی فوج کی فلسطینی نوجوان پر فائرنگ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

فلسطینی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر نظام کے مقام پرایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری طرف فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صیہونی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر صیہونی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے ریلی نکالی۔ شدید بارش کے باوجود سیکڑوں فلسطینیوں نے ریلی میں شرکت کی۔

فلسطینی 14 سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور صیہونی آباد کاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال، دھاتی گولیوں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button