ماہ رمضان کا پہلاعشرہ ’’قرآن و خودسازی‘‘ کے نام سے منا یا جارہا ہے، آئی ایس او
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر تنصیر حیدر نے لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منا رہی ہے، اس سلسلہ میں قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ اور دہشتگرد ٹولے کے معاہدہ سے ملک میں دہشتگردی کو فروغ ملے گا
مرکزی نائب صدر تنصیر حیدر کا کہنا تھا کہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کا کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا اور اس حوالے سے ایک بھرپور پروگرام تمام ڈویژنز کو ارسال کیا ہے، پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منایا جا رہا ہے جبکہ دوسرا عشرہ قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں اجتماعی تلاوت قرآن مجید، دروس، دعا و مناجات، کانفرنسز، قرآنی محافل، کوئز پروگرامات، مقابلہ جات، شب بیداریاں، نائٹ کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ان امور کیساتھ ساتھ اجتماعی اعتکاف بھی ہونگے، جس کے حوالے سے ڈویژنز اور یونٹس میں تیاریاں جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی رہبر کبیر امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں قبلہ اول بیت المقدس اور استعمار و یزیدِ وقت کیخلاف اظہار نفرت کیلئے یوم القدس کے حوالے سے بھی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔