پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ن لیگ اور دہشتگرد ٹولے کے معاہدہ سے ملک میں دہشتگردی کو فروغ ملے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کا کالعدم جماعت کے ساتھ تحریری معاہدہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کو کالعدم دہشت گرد ٹولے سے دوستی رکھنے پر رانا ثناء اللہ سے بازپرس کرنی چاہئے۔ دہشت گرد گروہ سے نواز لیگ کا معاہدہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم دھشت گرد ٹولے کی پارلیمنٹ تک رسائی افسوس ناک ہے جس کے سبب ملک میں تکفیری سوچ اور انتہا پسندی پر مبنی قانون سازی کی کوشش ہو رہی ہے جس سے پاکستان میں قومی وحدت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دھشت گرد ٹولے سے اتحاد مسلکی تفریق اور انتہا پسندی پر مبنی قانون سازی کا وعدہ دے کر ن لیگ نے بانی پاکستان حضرت قائداعظم کی فکر اور فلسفے سے بغاوت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ اور کالعدم سپاہ صحابہ میں معاہدہ طے پاگیا، خطرناک شرائط طے

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے حوالے سے قربانیاں دیں دھشت گردوں کو مین اسٹریم سیاست میں لا کر ان شہداء کے خون سے غداری کی جا رہی ہے۔ قائداعظم کے مسلم پاکستان کو ضیاء الحق کے مسلکی پاکستان میں بدلنے کی مکروہ سازش کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button