پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، رانا ثناء اللّٰہ
شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن منع کر کے پارلیمانی کمیشن کا کہا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس صورتحال میں کوئی بھی جج کو کمیشن کے قریب نہیں آنا تھا، سیاست دان بیٹھتے ہیں تو حل نکلتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر یہ سڑکوں پر ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون راستہ لے گا، سڑک پر مسئلہ حل کرنا ہے تو پھر سڑک پر آجائیں۔