اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کیلیے خوشخبری، پاک ایران سرحد پر 22 کاونٹر قائم ہونگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان اور ایران نے زائرین کی سہولت کیلئے سرحد پر 22 کاؤنٹرز قائم کرنے پر اتفاق کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے میر جاوہ میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں ایران جانیوالے زائرین کیلئے سہولیات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

حکام نے اتفاق کیا کہ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرحد پر 22 کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ اور رہائش کے انتظام میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

اجلاس میں زائرین کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور ایران کی جانب سے بروقت رابطہ کیلئے دونوں جانب سے فوکل پرسن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان کررہے تھے، ایرانی حکام کے ساتھ اجلاس میں سرحدی امور بھی زیر غور آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں زائرین مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بسوں کے ذریعے ایران جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button