دنیاہفتہ کی اہم خبریں

دبئی کے حکمران کی اہلیہ کے فرار ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

دبئی کے حکمران شیخ محمد کی اہلیہ شہزادی حیا اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ دبئی سے فرار ہوئی تھیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کچھ دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دنیا کے امیر ترین اور بااثر ترین حکمرانوں میں سے ایک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا شیخ صاحب کو چھوڑ کر فرار ہوگئی تھیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد کی اہلیہ شہزادی حیا اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ دبئی سے فرار ہوئی تھیں، ساتھ ہی شہزادی کم سے کم 3 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم بھی ساتھ لے گئی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادی حیا شوہر کی جانب سے دھوکے باز اور بے وفا جیسے خطاب دیے جانے اور خود کو درپیش خطرات کی وجہ سے جرمنی منتقل ہوئیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ شہزادی حیا کے فرار ہونے کی اصل وجہ کچھ اور تھی۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق دراصل لندن کی ایک مقامی عدالت میں شہزادی حیا اور ان کے شوہر شیخ محمد المکتوم کے تنازعے پر ایک مقدمہ زیر سماعت تھا۔

اس بات کو خفیہ رکھا گیا ہے کہ شیخ صاحب اور ان کی بیوی کے درمیان کس طرح کے تنازع کا مقدمہ لندن کی کورٹ میں زیر سماعت تھا۔

زیر سماعت مقدمے میں برطانوی حکومت نے مداخلت کی اور حکومت لابی کرنے میں کامیاب ہوگئی، جس کے بعد شہزادی نے دبئی سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے شہزادی حیا کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ کسی شخص کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ شہزادی حیا اردن کے سابق بادشاہ حسین بن طلال کی بیٹی اور حالیہ بادشاہ عبداللہ کی بہن ہیں اور وہ دبئی کے حکمران کی چھٹی اہلیہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button