
ترک صدر کےدورہ پاکستان کا اصل مقصد کیا تھا؟ حیرت انگیز انکشاف
ترک صدر کے دورہ پاکستان کے فوراً بعد ترک صحافی نے طیب اروان کے دورے کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا جس کو ملک بھر میں خوب پذیرائی ملی تاہم ترک صحافی نے طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے پیچھے چھپے خطرناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں شام کی افواج نے ادلب شہر میں داعش اور النصرہ کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ داعش کے سہولت کار ترکی امریکہ اور اسرائیل نے اس آپریشن کے خلاف اپنی تیاریاں اور پراپیگنڈہ مہم تیز کردی ہے۔
ترک صدر کے دورہ پاکستان کے فوراً بعد ترک صحافی نے طیب اروان کے دورے کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔اردوان کے دورہ پاکستان کا مقصد شام میں داعش کے خلاف شروع ہونے والی کاروائیوں کے خلاف پاکستان سے مدد لینا ہے تاکہ ترکی کو دیا گیا عالمی صیہونی ایجنڈا کامیاب ہوسکے جو ترکی سے قبل سعودی عرب و امارات کو دیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان بھی سیکیورٹی اداروں کی قید سے با آسانی فرار ہوگیا تھا اور اس نے ترکی سے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا تھا۔دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حکومت غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے اپنے دعوےکو یقینی بنا سکتی ہے یا اردوان کی سازشی پالیسی کا شکارہوکر پاکستان کو ایک بار پھر عالمی فساد کی دلدل میں ڈال دے گی ۔