اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رحمٰن ملک کا پاکستان کے خلاف سازش اور 3ممالک کی فنڈنگ کا انکشاف

شیعہ نیوز: یااللہ پاکستان پر اپنا رحم وکرم فرما! پاکستان کے خلاف 3ممالک کی مشترکہ سازش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے مطابق پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار ہوچکی ہے، اس سازش کی 3 ممالک نے فنڈنگ کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار ہوچکی ہے، اس سازش کی 3 ممالک نے فنڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سازش کامقصد پاکستان کوغیرمستحکم کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد پاکستان کے حالات کوخراب کرنا ہے

رحمن ملک نے مزید کہا ہےکہ آنے والے چند دنوں میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنےکیلئے یہ فنڈنگ ان ممالک کی طرف سے دینے کی مضبوط شواہد ہیں۔

رحمن ملک کہتے ہیں کہ ان حالات میں تمام پاکستانیوں کوذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے ، پاکستان کی سلامتی کویقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ سے شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان جاری مذہبی اختلافات میں شدت ، تکفیری عناصر کے اجتماعات اور اب حالیہ اپوزیشن جماعتوں کے فوج اور حکومت مخالف جلسے سب ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔

ان سازشیوں کا ہدف پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنا ہے تاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی اقتصادی پوزیشن کو بہتر نا کرسکے ، باوثوق ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بننے والے کوئی اورنہیں بلکہ وہی ممالک ہیں جنہیں ہم اپنا دوست ، برادر اورپڑوسی کہتے ہوئے نہیں تھکتے یعنی امریکہ، سعودی عرب اور بھارت۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close