اہم پاکستانی خبریں

پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، وزیر خارجہ

شیعہ نیوز:انہوں نے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، میری چین کے وزیر خارجہ /اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہو گی، سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ، سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونیوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہو گی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے وہ انشاءاللہ آنیوالے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button