مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہوکے رہیں گے۔فیصل بن فرحان

شیعہ نیوز:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ آخر کار سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہوکے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بعض اوقات سامنے آنے والے اختلافات بقول ان کے حادثاتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات ذاتی روابط پر نہیں بلکہ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے دعوی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close