اہم پاکستانی خبریں

مذہبی منافرت اور حساس اداروں کی ٹرولنگ، 14 ہزار سے زائد پیجز اور ویب سائٹس بند

شیعہ نیوز: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور سیاسی و حساس اداروں کیخلاف ٹرولنگ کے تدارک کیلئے سیف سٹی اتھارٹی میں مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے 14 ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجیز اور ویب سائٹس بند کروا دی ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق فیس بک، ٹویٹر سمیت مختلف ویب سائٹس پر مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی تھی، جبکہ کالعدم تنظیموں کے کارندوں نے سوشل میڈیا کو فنڈنگ کیلئے بھی استعمال کیا۔ سیف سٹی اتھارٹی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بارے پی ٹی اے کو رپورٹ کی تھی۔ سیف سٹی اتھارٹی میں سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button