پاکستانی شیعہ خبریں

یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکمران رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سے عشق کو ختم کرنے کی سازش سے باز رہیں، اسلامی تہوار اور سرور کائنات (ص) اور اہلبیتؑ سے منسوب ایام مقدسہ عید میلاد النبی، محرم الحرام، صفر، شب معراج، شب برات اور دیگر تہوار اسلامی معاشرے کا حصہ ہیں۔ انہیں اردو ادب سے نکالنا خطرناک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، اسلامی ثقافت، بنیادی عقائد توحید، نبوت، عدل، امامت اور قیامت آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ شعیب سڈل کمیشن رپورٹ پر تشویش اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ قرآن و سنت کی تشریح ہر مکتبہ فکر کے نزدیک مسلمہ ہے، اسلامی مشترکات کو یکساں نصاب میں شامل کیا جائے، یکساں نصاب پر کسی ایک مسلک نظریہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ یک مسلکی نصاب تعلیم نہ بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close