پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کی تنظیم نو، ایم ڈبلیوایم قائدین کو اھم ذمیداریاں تفویض

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا کامیاب اجلاس منعقد کرانے پر میں جناب لیاقت بلوچ صاحب اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں

شیعہ نیوز:  منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی تنظیم نو وسطی پنجاب کا اجلاس حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر ،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علامہ ظہیر کربلائی صوبائی ڈپٹی رابطہ سیکرٹری مقرر

ملی یکجہتی کونسل صوبہ وسطی پنجاب کا صوبائی اجلاس جناب لیاقت بلوچ مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت منصورہ پنجاب ہاوس میں منعقد ہوا جس ملی یکجہتی سے وابستہ تنظیموں کے صوبائی قائدین اور مسئولین نے شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی جانب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری اور مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے ایم ڈبلیو اہم کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا

یہ صوبائی تنظیم نو کا اجلاس تھا جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور نمائندے موجود تھے ۔ اکثریت رائے سے جناب جاوید قصوری صاحب ملی یکجہتی وسطی پنجاب کے صدر اور علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب اور سید حسن رضا کاظمی کو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ ظہیر کربلائی کو صوبائی ڈپٹی رابطہ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر جناب لیاقت بلوچ مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے تمام جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہم ہر تین ماہ بعد اسی طرح سے اکٹھے ہوتے رہے تو ہمارے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ سال میں صوبائی سیٹ اپ ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے 4 اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلا اجلاس جنوری میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی میزبانی میں ہوگی ۔ جس کی توثیق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ممالک میں سرفہرست ہے، آیت اللہ جنتی

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا کامیاب اجلاس منعقد کرانے پر میں جناب لیاقت بلوچ صاحب اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید حسن رضا کاظمی نے نئے صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں یہ سیٹ اپ صوبے سے نیچے اضلاع تک منتقل کیا جائے اس کے اچھے نتائج نکلیں ان شاءاللہ۔

حسن کاظمی صاحب کی اس تجویز کو ہاوس نے سراہا اور باقاعدہ اجلاس کی کاروائی میں شامل کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button