زائرین سے متعلق بعض ٹی وی چینلز کی رپورٹنگ افسوسناک ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کیا جانا چاہیے، اِسی ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی فون کیا تھا۔
موجودہ صورتحال میں بعض ٹی وی چینلز پر وائرس کے ضمن میں ایران اور زائرین کا نامناسب انداز میں تذکرہ افسوسناک ہے، دنیا کے 160 ممالک میں شدت سے پھیلنے والے وائرس میں ایران و زائرین کا کیا تعلق ہے؟ بحمد اللہ پاکستان میں تاحال ایران سے آنیوالے کسی مریض کی اِس وجہ سے موت واقع نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور ٹی وی چینلز کو آزمائش و مصیبت کی اس گھڑی میں غلط پروپیگنڈا سے اجتناب کرنا چاہیے۔
وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نےکرونا پر حفاظتی تدابیر اور زائرین کے ساتھ بدسلوکی پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کیساتھ روا رکھا جانیوالا سلوک افسوسناک ہے، یہ لوگ کرونا نہیں لائے بلکہ جس کو نزلہ زکام بھی ہو، اسے مشتبہ سمجھا جاتا ہے، مگر ابھی تک ایسا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا اس لئے میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔