پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پوپ فرانسس اور علامہ ساجد نقوی کے نمائندوں کے درمیان ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پوپ فرانسس کے نمائندے پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی اور علامہ ساجد نقوی کے نمائندے علامہ شبیر حسن میثمی کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سےملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاپائے اعظم فرانسس کے نمائندے برائے بین المذاھب دنیاوی مکالمہ اور ہم آہنگی برائے جنوبی ایشیا ایز ایکسیلنسی مونز پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی ایس سی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رابط کونسل اسلام آباد کے صدر محمد علی کاظمی اور مذہبی اسکالر شیخ ساجد رضا بھی موجود تھے۔

پروفیسر سیزورمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے لیے پاپائے اعظم کا بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام پہنچایا اور مکالمے کے ذریعے بین المذاھب غلط فہمیوں کو دور کرنے پر زور دیا اور اس طرز عمل کو انہوں دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیز قرار دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عیدالفطر اور رمضان المبارک کے دوران امن کے قیام میں بہتری اچھا اقدام ہے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دنیاوی امن کے لیے پوپ فرانسس کی کاوشوں کو سراہا اور بین المذاھب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی مذاہبِ کے مابین باہمی احترام کے جذبے کو فروغ حاصل ہو گا اور مذہبی مقدسات کی بے احترامی جس کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیاوی امن اور بین المذاھب مکالمے کے ذریعے مذاہب کو قریب سے سمجھنے کا صحیح سمت میں موقع دستیاب ہو گا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پوپ فرانسس کی جانب سے پاکستان میں انٹر فیتھ ہارمونی کے لیے بھیجے گئے نمائندے کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاھب ہم آہنگی کے لیے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

دونوں نمائندوں نے عالمی مذہبی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عوام پر ان کے برائے راست ملے جلے اثرات کی بابت بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button