پنجاب اسمبلی میں بہاولنگر عاشورا جلوس حملے کے خلاف قرارداد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بہاولنگر میں جلوس عاشورا پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی پنجاب اسمبلی میں گونج ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل ورکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔
قرار داد کےمتن میں لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔
یہ خبر بی پڑھیں منگھوپیر، روز عاشور عزاداروں پر حملہ کرنے والوں نے معافی مانگ کر صلح کرلی
قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمنوں کے عزائم سے اچھی طرح باخبر ہے۔یہ ایوان بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔