پاکستانی شیعہ خبریں

عالمی امن کے لئے مذہب کا احترام بنیادی شرط ہے، علامہ رضی جعفر

شیعہ نیوز:جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جسارت کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی، فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات مذہبی احترام کے بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے ۔آزادی اظہار رائے کے نام پر دینی مقدسات کی توہین ناقابلِ معافی جرم ہے ،دنیا کے باشعورطبقات کو تنقید اور توہین کے فرق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ورنہ کسی مذہب کا احترام باقی نہ رہے گا ۔عالمی امن کے لئے مذہب کا احترام ایک بنیادی شرط ہے جس کی مغرب کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے ہماری مسیحی مذہبی رہنماوں سے اپیل ہے کہ وہ مغربی ممالک کے حکمرانوں اور عوام کو سمجھائیں کہ گستاخیوں سے باز رہیں اور مذاہب کا احترام سیکھیں ، تاکہ دنیا میں رواداری کی روایات کو جاری رکھا جاسکے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close