مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا بدلہ، یمنی افواج کی تل ابیب پر بمباری

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج نے جمعہ کی صبح وسطی مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ "یہ حملہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور  قتل عام کے جواب میں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی فتح ہے۔”

یمنی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی فضائیہ نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایک کامیاب فوجی آپریشن کیا، جس میں مقبوضہ یافا کے علاقے جسے اسرائیلی تل ابیب کہتے ہیں، میں ایک اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔”

قابض اسرائیل نے اعتراف کیا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک، جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے اور امریکی قونصلیٹ کے دفاتر کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا لبنان فضائی حملہ، القسام کمانڈر محمد جبارا شہید

انصار اللہ گروپ کے زیر انتظام یمنی افواج نے انکشاف کیا کہ یہ آپریشن "یافا” نامی ایک نئے ڈرون سے کیا گیا جو دشمن کے دفاعی نظام کو نظر انداز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس آپریشن نے اپنے مقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا۔

یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا کے علاقے (تل ابیب) کو غیر محفوظ علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہتھیاروں کی حدود میں بنیادی ہدف ہو گا اور کہا کہ ہم صہیونی دشمن کے داخلی محاذ کو نشانہ بنانے اور گہرائی تک پہنچنے پر توجہ دیں گے۔

انصارا اللہ نے تصدیق کی کہ اس کے پاس مقبوضہ فلسطین میں اہداف کا مجموعہ نشانے پر ہے، جس میں حساس فوجی اور سیکورٹی اہداف شامل ہیں، اور غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف دشمن کے قتل عام اور جرائم کے جواب میں اللہ تعالی کی مدد سے ان اہداف کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ میں ان بہادر مجاہدین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں جو اپنے تمام لوگوں اور ممالک کے ساتھ ہماری عرب اور اسلامی قوم کا دفاع کر رہے ہیں اور یہ کہ ان کی کارروائیاں جارحیت کو روکنے اور محاصرہ اٹھانے کے علاوہ نہیں رکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button