پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی خوش آئند ہے: صدر آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائنائزیشن پاکستان کےمرکزی جنرل سیکرٹری معمر نقوی  نے قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

آئی ایس او کے رہنمانے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام جامعات میں طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔

تحریک پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کی سالمیت میں طلبا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

طلبا یونین نہ صرف سیاست کی نرسری ہے بلکہ طلبہ یونین نے تعلیمی ماحول کی بہتری کے ساتھ ملک کو ہمیشہ بہترین قیادت فراہم کی ہے۔

یونین طلبہ اور معاشرے دونوں کیلئے ضروری ہے، یونین کے قیام سے طلبہ میں سیاسی و سماجی فہم آئے گا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button