
مشرق وسطی
بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اطراف میں دو راکٹ داغے گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں ہونے والے راکٹ حملوں سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل بھی بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں کئی مرتبہ راکٹ داغے گئے جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے والے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح امریکی دہشت گردی کے مراکز التاجی اور البلد پر کئی راکٹ داغے گئے۔