مشرق وسطی
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ
شیعہ نیوز: شمال مشرقی شام الحسکہ علاقے کے خراب الجیر ايئرپورٹ میں واقع امریکی چھاؤنی سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔
رپورٹ کے مطابق خراب الجیر ہوائی اڈے میں امریکی چھاؤنی پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں میں عراق اور شام میں امریکی چھاؤنیوں پر راکٹ اور ڈرون حملے ہو رہے ہيں۔
واضح رہے فلسطین میں مزاحمتی تنظيموں نے گزشتہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی نام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا جس میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کےلئے صیہونی حکومت غزہ پٹی جانے والے تمام راستے بند کرکے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔
مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے یہ حکومت فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہی ہے۔