مشرق وسطی

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق راکٹوں سے یہ حملہ پیر کو کیا گیا جس میں دیرالزور کے العمر نامی اسکوائر میں دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے پر کم سے کم 7 کاتیو شا میزائل اور 4 راکٹ داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے مغربی فرات پر بمباری کی۔

شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف فوجی اڈے پر بھی گزشتہ ہفتے 2 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button