مشرق وسطی

ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کے علاقے میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل رات صوبہ نینوا کے مرکز موصل کے علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 13 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 7 راکٹ داغے گئے تھے۔

بعشیقہ عراق کے جملہ ان شمالی علاقوں میں سے ہے جہاں گزشتہ کئی سال سےترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button