دنیا

روس کے طیاروں نے امریکہ کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔ امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکہ اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آچکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close