دنیا

روس نے اسرائیل کومشرق وسطیٰ میں بدامنی کا سبب قراردیدیا

اسرائیل میں تعینات روس کے سفیر نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا اصلی سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، ایران نہیں۔ خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی سرگرمیاں نہیں ہیں۔

نیوز ویک کے مطابق اسرائیل میں تعینات روس کے سفیر نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا اصلی سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، ایران نہیں۔ خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی سرگرمیاں نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں تعینات روسی سفیر اناتولی وکتوروف نے یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، ایران نہیں۔ خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی جاری ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایران نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق روسی سفیر نے حزب اللہ کے متعلق اسرائیلی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے خلاف جو مسلسل آپریشنز کرتا آ رہا ہے اور شام سمیت دیگر ممالک میں ایرانی تنصیبات کو نقصان پہنچاتا آ رہا ہے۔ یہی خطے میں بدامنی کی اصل وجہ ہے۔ اسرائیل حزب اللہ پر حملے کر رہا ہے، حزب اللہ اسرائیل پر نہیں۔ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک پر کسی طرح کا کوئی حملہ نہیں کرنا چاہیے خواہ وہ شام ہو یا کوئی اور ملک۔ روس اسرائیل کے کسی ایسے حملے کی حمایت نہیں کرتا اور اسرائیل کے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خۂاف ورزی قراردیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button