دنیا

روس نے یوکرین کے حملے پسپا کر دیے

شیعہ نیوز: روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دونتسک کے جنوب میں اور زاپوریژیا کے علاقے میں اور اسی طرح مشرقی شہر باخموت پر یوکرینی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں پسپا کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کی یف میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ یوکرین کا جوابی حملہ انجام پا رہا ہے اور وہ نہیں بتائیں گے کہ جوابی حملہ کس مرحلے میں ہے۔

یوکرین نے چند ماہ پہلے دعوی کیا تھا کہ وہ رواں سال بہار کے موسم میں ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور مغرب کی جانب سے فراہم کیے گئے دیگر ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کے مشرق اور جنوب مشرق میں روسی فوجیوں کے خلاف جوابی حملے شروع کرے گا۔

جنگ یوکرین اپنے تمام تر سیاسی، فوجی، اقتصادی، سماجی اور حتی ثقافتی نتائج کے ساتھ سولہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بدستور جاری ہے۔

یورپی اور مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے رشین فیڈریشن کے خلاف سخت پابندیاں عائد اور کی یف کو انواع و اقسام کے ہلکے اوربھاری ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف جنگ یوکرین کو ختم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ انھوں نے اس جنگ اور جھڑپوں کو مزید ہوا دی ہے۔

روسی حکام، بعض ماہرین اور مغربی ذرائع نے جنگ یوکرین کو مغرب اور روس کے مابین پراکسی وار قرار دیا ہے۔

روس نے بارہا کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button