دنیا

روس نے اہم سولیدار شہر پر کنٹرول کر لیا

شیعہ نیوز:روس کی وزارت دفاع نے اسٹراٹیجیک لحاظ سے اہمیت کے حامل شہر سولیدار کے کنٹرول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے باخموت کے علاقے میں یوکرینی افواج کی سپلائی لائن کٹ جائے گی۔

ڈونیتسک صوبے کے اسٹریٹیجک شہر "سولیدار” میں روسی افواج اور یوکرین کے فوجیوں کے درمیان کئی دنوں تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں کے بعد ماسکو نے جمعے کے روز سرکاری طور پر اس شہر کے کنٹرول کا اعلان کر دیا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 12 جنوری مقامی وقت کے مطابق شام کو سولیدار شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا، جو جارحانہ آپریشن کے کامیاب تسلسل کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سولیدار کی آزادی نے یوکرینی افواج کو باخموت میں الگ تھلگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے آرتومیوسک میں ان کے سپلائی کا راستے منقطع ہو گیا۔

روس کی وزارت دفاع نے واضح کیا کہ صرف گزشتہ تین دنوں میں سولیدار شہر میں 700 سے زیادہ یوکرین کے فوجی اور اس ملک کی مسلح افواج کی 300 سے زیادہ یونٹ تباہ ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button