اہم پاکستانی خبریںدنیا

روسی وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سرگئی لاوروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں پاک روس تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close