روسی صدر نے مغربی ممالک کو بھرپور جواب دینے کی دھمکی دے دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحانہ رویہ اپنایا، تو بھرپور جوابی وار کریں گے۔
روسیا الیوم کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحانہ رویہ اپنایا، تو بھرپور جوابی وار کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نیٹو کی یوکرائن میں جارحیت کو روکنے کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بہت سے آپشنز پر غور کریں گے۔صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔ روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ممالک نے ہماری سرحد پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ اس ماہ کے آغاز میں روس نے سکیورٹی دستاویزات کے مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نیٹو یوکرائن سمیت دیگر سابق سوویت ممالک کو رکنیت نہ دے اور وسطی و مشرقی یورپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔