دنیا

روس کا یوکرین پر بڑا میزائل حملہ، نیٹو اہلکاروں سمیت 50 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: یوکرین کے صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کے دو بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے وسطی علاقے میں ایک فوجی تربیتی مرکز اور اس کے قریبی ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پولٹاوا شہر میں کیا گیا، جو اسی نام کے علاقے کا دارالحکومت بھی ہے۔ یوکرینی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ پولٹاوا یوکرینی دارالحکومت کییف سے تقریباً 350 کلومیٹر (200 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ شہر کییف اور یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے درمیان مرکزی شاہراہ اور ریل کے راستے پر ہے۔ 24 فروری 2022 کو تقریباً 900 دن پہلے جنگ شروع ہونے کے بعد سے روسی افواج کی طرف سے کی جانے والی یہ سب سے مہلک کارروائی تھی۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی حملے کا الرٹ سسٹم کام کر رہا تھا اور یہ میزائل اسوقت گرے، جب بہت سے لوگ بم سے بچنے والی پناہ گاہ کیطرف جا رہے تھے۔ یوکرینی وزارت دفاع نے اس حملے کو ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو عملے نے 25 افراد کو بچایا ہے، جن میں سے 11 کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ پولٹاوا کے گورنر فلپ پرونین نے بدھ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر لکھا، یہ پولٹاوا کے علاقے اور پورے یوکرین کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ دشمن کو یقینی طور پر انسانیت کے خلاف اپنے تمام جرائم کا جواب دینا ہو گا۔ یہ حملہ اس دن کیا گیا ہے، جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن منگولیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ جب روسی صدر منگولیا پہنچے تو ان کا شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button