
دنیا
روس کا اہم جوابی اقدام، یوکرینی فوج کے 13 حملے پسپا، 705 فوجی ہلاک
شیعہ نیوز:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے ڈونیٹسک، کراسنولمیانسکی اور کوپیانسکی میں یوکرینی فوج کے 13 حملوں کو پسپا کردیا جن میں یوکرین کے 705 فوجی مارے گئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روسی فوج نے ان کارروائیوں میں یوکرین کے 3 ٹینکوں، 2 ایم ٹرپل سیون سسٹموں، 3 بکتر بند گاڑیوں اور امریکہ کے فراہم کردہ ایک راڈار سسٹم کو تباہ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے خلاف دفاعی حملوں میں یوکرین کی ناکامی کے بعد مغربی ممالک کے بعض انتہا پسند سیاستداں اس کوشش میں ہیں کہ جس قیمت پر بھی ممکن ہو، یوکرینی فوج کے حوصلے دوبارہ بلند کریں اور انہیں امید دلائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں اس قسم کے اقدامات سے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی بے بسی مزید عیاں ہوتی جا رہی ہے۔