دنیا

یوکرین کے شہر پولٹاوا پر روس کا بڑا حملہ؛ درجنوں ہلاک اور زخمی

شیعہ نیوز: روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں پچاس کے قریب ہلاکتوں اور دو سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ منگل کو وسطی یوکرین کے پولٹاوا شہر پر روسی میزائل حملے میں کم از کم اکیاون افراد ہلاک اور دوسو اکہتر زخمی ہو گئے۔

بعض ذرائع نے زخمیوں کی تعداد دوسو چھے بتائی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ حملہ ایک ملٹری اکیڈمی پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روس نے پولٹاوا میں ایک تعلیمی ادارے اور اسپتال پر دو اسکندر ایم بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو برطرف کردیا۔

صدارتی دفتر کے مطابق یوکرین کی نائب وزیراعظم اولہا اسٹیفانیشیبا بھی عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم کا استعفیٰ حکومت کی تنظیم نو کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت روس یوکرین تنازعے کو شروع ہوئے نوسو بائیس روز گزر چکے ہیں۔

ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک، مغربی ممالک بالخصوص نیٹو کو روس اور یوکرین تنازعے کا اصل ذمہ دار سمجھتے ہیں جنہوں نے اپنی توسیع پسندانہ پالسیوں کے باعث یوکرین کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button