دنیا

صدر ٹرمپ کے مجرمانہ اقدام امریکہ کی بربادی کا سبب بنیں گے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی اسلامی تحریک کے سربراہ مولوی محمد مختار مفلح نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے وحشیانہ اقدامات امریکہ کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی حاکمیت اور عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بزدلانہ اور مجرمانہ طریقہ سے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو شہید کیا ۔

مولوی محمد مختار مفلح نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر تمام سیاسی و بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اور انسانی اقدارکو پامال کررہا ہے اور اسلامی ممالک پر امریکہ کی اجارہ داری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دنیائے اسلام کے ایک عظيم اور مایہ نازمجاہد کو شہید کیا ہے امریکہ نے ایک ایسے انسان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے جس کی محبت تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کے دلوں میں موجزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کو تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کی حمایت حاصل تھی کیونکہ انھوں نے فلسطین کے سنیوں کی بہت بڑی مدد کی ، انھوں نے افغانستان کے سنی اور شیعہ مسلمانوں کی مدد کی ، انھوں نے شام کے سنیوں کو امریکہ اور داعش کے مجرمانہ حملوں سے بچایا اور انھوں نے عراق میں داعش کے قبضہ سے شیعہ اور سنی مقدس مقامات کو آزاد کرایا۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے وحشیانہ اقدامات پر قریبی نظر رکھنے والے افراد اچھی طرح جانتے ہیں کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے افغانستان، پاکستان، عراق، شام، لیبیا، مصر اور یمن میں سب سے زیادہ اہلسنت کے افراد کو شہید کیا ہے ۔

افغانستان کی اسلامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شیعہ اور سنی مسلمانوں کے دلوں میں مضبوط جگہ بن گئی ہے اور وہ عالم اسلام کے ایک مایہ ناز کمانڈر تھے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کی بے لوث خدمت کی۔

مولوی محمد مختار مفلح نے کہا کہ امریکی صدر کے وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات امریکہ کی تباہی اور بربادی کا سبب بنیں گے اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو بھی نابودی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button