دنیاہفتہ کی اہم خبریں

صدر ٹرمپ کی حالت نازک، ملٹری اسپتال منتقل

شیعہ نیوز : کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ کو واشنگٹن کے فوجی ہسپتال واٹر ریڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا نے کھانسی اور سر درد کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار اور کھانسی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کا وائٹ ہاؤس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا۔

ٹرمپ آئندہ چند روز تک ملٹری اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔ ان میں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔

اسپتال منتقلی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں۔

ڈونلڈ کے معالج کا کہنا ہے کہ انہیں سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں، پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی آٹھ گرام ڈوز دی گئی ہے اور صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں۔ اسکے علاوہ انہیں وٹامن ڈی، ایسپرین، فیموٹائی ڈین famotidine اور میلاٹونین melatonin بھی دی جا رہی ہیں۔

امریکہ میں کیے گئے سروے کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جس میں 40 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم متاثر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ 17 فیصد ری پبلیکن ووٹرز کو ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے پر حیرانی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button